Saturday, April 20, 2024

سیاسی نفرت پر مبنی حکومتی بیانات پاکستان کے وقار کے منافی ہیں، شہبازشریف

سیاسی نفرت پر مبنی حکومتی بیانات پاکستان کے وقار کے منافی ہیں، شہبازشریف
August 6, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کہتے ہیں، سیاسی نفرت پر مبنی حکومتی بیانات پاکستان کے وقار کے منافی ہیں۔

شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا، سیاسی پگڑیاں اچھالنے والے پاکستان کی پگڑی نہ اچھالیں تو مہربانی ہوگی، تین بار وزیراعظم رہنے والے نوازشریف کی زندگی پر سیاست بے حسی اور غیرانسانی رویہ ہے۔

اُنہوں نے کہا، محض سیاست کیلئے ایک فرد کوبدنام کرنے کا حکومتی رویہ پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے، ہوش کے ناخن لیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ، نوازشریف کو لندن بھجوانے کا فیصلہ عمران نیازی حکومت کا تھا، نواز شریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا یہ فیصلہ بھی حکومت کے سرکاری بورڈ کا تھا۔

اپوزیشن لیڈر بولے کہ، ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق نوازشریف کے علاج اور لندن میں قیام کا فیصلہ ہوگا۔ ڈاکٹرجب اجازت دیں گے تو نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے۔

شہباز شریف نے کہا، قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپیل دائر کر دی گئی ہے، فیصلہ ہونے تک محمد نوازشریف قانونی طور پر لندن میں قیام کر سکتے ہیں۔