Tuesday, April 30, 2024

سیاسی مصلحتیں یا کچھ اور سائیں سرکار نے رینجرز کے اختیارات کو شرائط کی بیڑیوں میں ایک بار پھر جکڑ دیا

سیاسی مصلحتیں یا کچھ اور سائیں سرکار نے رینجرز کے اختیارات کو شرائط کی بیڑیوں میں ایک بار پھر جکڑ دیا
December 17, 2015
  کراچی(92نیوز)سائیں سرکار نے رینجرز کے اختیارات کو مختلف شرائط کی بیڑیوں میں جکڑ دیا حالانکہ یہ رینجرز ہی تھی  جس کی کارروائیوں پر کراچی آپریشن کے کپتان پھولے نہیں سماتے تھے  آخر ایسا کیا ہوا کہ  رینجرز کے اختیارات حکومت سندھ کوکھٹکنے لگے تھے۔ تفصیلات کےمطابق ستمبر  2013 میں کراچی آپریشن شروع ہوا تو کپتان قائم علی شاہ کو نامزد کیا گیا  سائیں خوش بھی تھے اور مطمئن بھی  کراچی آپریشن میں تاریخی موڑ اس وقت ایا جب 11 مارچ 2015 کو ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ پڑا تو کپتان پھولے نہیں سمارہے تھے  کارروائی کو عین قانون کے مطابق قرار دیا۔ اس وقت کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ نظر آئے لیکن کایا اس وقت پلٹی جب 26 اگست کو سابق صدر آصف علی زرداری کےقریبی رفیق ڈاکٹر عاصم حسین قانون کے شکنجے میں آگئے  اس کے بعدتوسائیں کا موقف یوں بدلا  جیسے گرگٹ رنگ بدلتا ہے  ۔ یہی تنازع بالآخر رینجرز کے قیام اور اختیارات کو مختلف شرائط سے مشروط کرنے کا باعث بن گیا ۔