Monday, May 6, 2024

سیاسی مخالفت اپنی جگہ مگر نوازشریف کی صحت کیلئے دعاگو ہوں، وزیراعظم کا ٹویٹ

سیاسی مخالفت اپنی جگہ مگر نوازشریف کی صحت کیلئے دعاگو ہوں، وزیراعظم کا ٹویٹ
October 24, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا سیاسی مخالفت اپنی جگہ مگر نوازشریف کی صحت کیلئے دعاگو ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ متعلقہ حکام کو ہدایت کردی ہے کہ نوازشریف کو صحت کی بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1187314067490463744

 گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان عمران خان کا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ٹیلی فون رابطہ ہوا تھا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو محمد نوازشریف کے علاج معالجے کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا تھا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا محمد نوازشریف کو اسپتال میں بہترین طبی سہولتیں دی جا رہی ہیں۔ محمد نوازشریف کی صحت کے حوالے سے محکمہ صحت کے حکام اور اسپتال انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہوں۔ انہوں نے کہا محمد نوازشریف کو ہر طرح کی طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ کو محمد نواز شریف کے علاج معالجے سے متعلق ضروری ہدایات دیں تھیں ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی تھی کہ شریف خاندان کے افراد کی منشاء کے مطابق نواز شریف کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

دوسری طرف احسن اقبال نے کہا نواز شریف کی موجودہ حالت کا ذمہ دار عمران خان ہے۔ جب نواز شریف کو طبی مدد کی ضرورت تھی تو عمران خان نے انہیں میڈیکل سہولیات دینے سے انکار کیا تھا۔ عمران خان کے وزرا نے نواز شریف کی بیماری کا مذاق اڑایا۔ ہمیں اب عمران خان کے خالی الفاظ کی کوئی ضرورت نہیں۔