Tuesday, May 14, 2024

سیاسی لوگ جمہوری راستہ نکالنے کی کوشش کرتے ہیں، شبلی فراز

سیاسی لوگ جمہوری راستہ نکالنے کی کوشش کرتے ہیں، شبلی فراز
January 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے گھیراؤکے اعلان پر سوالات اٹھا دیئے، کہتے ہیں سیاسی لوگ جمہوری راستہ نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ لوگ جواب دینے کی بجائے یہ نیب پر چڑھائی کر رہے ہیں، اِن کی اخلاقیات کہاں ہیں؟، اِن کی تحریک میں جان ہوتی تو آئے روز پریس کانفرنس نہ کر رہے ہوتے۔

اُن کا کہنا تھا مایوسی ان کے چہروں پر عیاں تھی، پتہ چل رہا تھا مولانافضل الرحمٰن اور مریم نواز کو کچھ حاصل نہیں ہوا۔ اِن کی پی ڈی ایم کے آج قل تھے۔