Friday, April 26, 2024

سیاسی قیادت نے وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف کےکل کے دورہ افغانستان کو خوش آئندہ قرار دے دیا

سیاسی قیادت نے وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف کےکل کے دورہ افغانستان کو خوش آئندہ قرار دے دیا
May 11, 2015
اسلام آباد(ویب ڈٰیسک)سیاسی قیادت نے وزیراعظم اور آرمی چیف کے افغانستان کے  مشترکہ دورے کو خوش آئند قرار دیا ہےاراکین پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ دورہ افغانستان سے دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن میں مدد ملے گی ۔ تفصیلات کےمطابق  تعلق چاہے کسی بھی جماعت سے ہو سیاسی قیادت نے وزیر اعظم میاں نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ افغانستان کو بہت سراہا ہے۔ مسلم لیگ نون  کے سینٹر جنرل ر عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ دورہ افغانستان دفاعی ، معاشی اور خطے کے معاملات کے لیے بہت اہم ہے۔ وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر کہتے ہیں کہ سیاسی اور فوجی قیادت کے دورہ افغانستان سے دہشت گردی ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے مشورہ دیا ہے کہ دونوں قائدین اشرف غنی اورملا عمر کے درمیان مذاکرات شروع کرائیں کیونکہ پر امن افغانستان ہی ہمارے مفاد میں ہے۔ سیاسی قیادت متفق ہے کہ افغانستان خطے کا  اہم ملک ہے اور افغانستان کے ساتھ تعلقات میں فوج اور سیاسی قیادت کے ایک پیج پرہونے سے  خطے میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔