Thursday, April 25, 2024

سیاسی قیادت بالآخر جاگ گئی !!! وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک چترال پہنچ گئے

سیاسی قیادت بالآخر جاگ گئی !!! وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک چترال پہنچ گئے
July 22, 2015
چترال (92نیوز) ملک بھر میں سیلاب سے تباہ کاریاں جاری ہیں۔ لوگوں کے گھر، مویشی ، مال سب بہہ گیا مگر سیاسی قیادت تاحال منظرنامے سے غائب تھی مگر حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک چترال پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیلاب نے ہر چیز ملیامیٹ کر کے رکھ دی ہے، کئی افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے گئے۔ چترال میں 30 سے زائد رابطہ پل اور سڑکیں پانی میں بہہ گئی ہیں۔ ایسے میں وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے چترال پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم جب چترال پہنچے تو پرویز خٹک نے ان کا استقبال کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ16 سال میں وزیراعظم کا چترال کا یہ پہلا دورہ ہے۔