Wednesday, April 24, 2024

سیاسی قوتوں اور سکیورٹی ایجنسیوں کے اتحاد سےعسکریت پسندوں کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں  : آصف زرداری

سیاسی قوتوں اور سکیورٹی ایجنسیوں کے اتحاد سےعسکریت پسندوں کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں  : آصف زرداری
June 20, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ  ہم نے سیاسی قوتوں اور سکیورٹی ایجنسیوں کے اتحاد سے عسکریت پسندوں کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر لی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا  بے نظیر بھٹو نے عسکریت پسندی کے خلاف جنگ کی قیادت کی اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ، عسکریت کے خلاف جنگ پوری قوم کی اجتماعی جنگ ہےاور اس کے لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک کے  ادارے اپنے اختیارات کے اندر رہتے ہوئے  فرائض سر انجام دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عسکریت پسندی کے فلسفے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پر عزم ہے ۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ  پاکستان کو ایک معتدل ملک بننا پڑے گا جہاں فیصلے گولی سے نہیں بلکہ ووٹ کی پرچی سے کیے جائیں۔ ہم پاکستانی فوج کے افسروں اور جوانوں ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنھوں نے عسکریت پسندوں سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔