Saturday, May 4, 2024

سیاسی فیصلے عدالتوں میں نہیں، پولنگ اسٹیشنوں میں ہوتے ہیں ، وزیر اعظم

سیاسی فیصلے عدالتوں میں نہیں، پولنگ اسٹیشنوں میں ہوتے ہیں ، وزیر اعظم
January 8, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے عدلیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کے فیصلے عدالتوں میں نہیں پولنگ اسٹیشنوں پر ہوتے ہیں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ تاریخ میں ردی کی ٹوکری میں جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف ہمارے لیڈر ہیں اور رہیں گے ۔ ہمارے وزیر اعظم بھی وہی ہیں ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قدم جم گئے ہیں جبکہ مخالفین کے اکھڑ چکے ہیں ۔