Saturday, April 20, 2024

سیاسی، عسکری قیادت ملک سے فرقہ واریت اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف

سیاسی، عسکری قیادت ملک سے فرقہ واریت اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف
August 1, 2015
لاہور (92نیوز) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی اور عسکری قیادت ملک سے فرقہ واریت اور انتہا پسندی ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے، آپریشن ضرب عضب نے ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کردیا۔ لاہور میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی تیسری پاسنگ آوٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سی ٹی ڈی کی تربیت مکمل کرنے والے جوانوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ پاس آوٹ ہونے والوں میں چونتیس خواتین سمیت تین سو بتیس افسران شامل ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیاسی و عسکری قیادت ملک سے فرقہ واریت اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے یکسو ہے۔