Monday, May 20, 2024

سیاسی عدم استحکام کے منفی اثرات، ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 5 فیصد سے زائد گھٹ چکا

سیاسی عدم استحکام کے منفی اثرات، ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 5 فیصد سے زائد گھٹ چکا
October 4, 2017

کراچی (92 نیوز) ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے منفی اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بری طرح متاثر کرنے لگے۔ رواں ہفتے کے دوران کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 5 فیصد سے زائد گھٹ چکا ہے ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے کے آغاز سے ہی مندی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج کے روز کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 1200 پوائنٹس تک کمی ریکارڈ کی گئی۔ موجوہ سیاسی صورتحال اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیان کے بعد ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار محتاط نظر آرہے ہیں۔
آج مارکیٹ کو گیارہ ماہ بعد 40ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے بھی دیکھا گیا۔ مارکیٹ کے اختتام کے قریب ریکوری ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 654 پوائنٹس کی کمی سے 40461 پوائنٹس پر بند ہوا۔