Friday, April 26, 2024

سیاسی رہنماؤں سے سکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ مجرمانہ ہے، شہباز شریف

سیاسی رہنماؤں سے سکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ مجرمانہ ہے، شہباز شریف
July 11, 2021

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے خیبر پختونخوا حکومت کا مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے سکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ مجرمانہ ہے۔

اتوار کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ، خاص طور پر آفتاب شیر پاؤ، میاں افتخار اور امیر مقام جن پر پہلے ہی حملہ ہو چکا ہے۔ اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ ہو ا تو کون ذمہ دار ہوگا؟۔