Thursday, April 25, 2024

سیاسی رہنما بھی 92نیوز کی بائیکاٹ ڈالر مہم کا حصہ بن گئے ‏

سیاسی رہنما بھی 92نیوز کی بائیکاٹ ڈالر مہم کا حصہ بن گئے ‏
May 22, 2019
لاہور ( 92 نیوز) سیاسی رہنما  بھی 92 نیوز کی بائیکاٹ ڈالر  مہم میں  حصہ ڈال رہے ہیں، وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا کہ ڈالر گھروں سے نکال کر مارکیٹ میں لائیں، انہوں نے مہم چلانے پر 92 نیوز کو مبارکباد بھی دی۔ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کہتے ہیں پاکستانی قوم ڈالر کا بائیکاٹ کر کے امریکا کو واضح پیغام دے۔ ڈپٹی اسپیکرکے پی کے محمودجان نے شہریوں سے اپیل کی کہ گھروں سے ڈالرنکال باہر کریں،ترکی کے عوام نے بھی ڈالر کا بائیکاٹ کرکے معیشت کی بہتری میں اپنا کردار ادا کیا۔ وزیراطلاعا ت  خیبرپختونخوا  کا کہناہے کہ ڈالر کے بغیر بھی زندہ رہ سکتے ہیں ،بہت سے ممالک ڈالر میں کاروبارنہیں کرتے،شوکت یوسفزئی نے ماضی کے حکمرانوں کو کرپشن پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ سیاسی رہنما  اور امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ڈالر خرید کر گھروں میں رکھنے سے ملکی معیشت کمزور ہوتی ہے۔ مشیرتعلیم ضیا اللہ بنگش بولے اس وقت ملکی کرنسی کو قوم کی ضرورت ہے، شہری ڈالر بیچ کر پاکستانی روپیہ خریدیں،صرف زبانی نہیں عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ نائنٹی ٹو نیوز کی بائیکاٹ ڈالر سوشل میڈیا اور عوام میں مقبول ہوچکی ہے،مثبت نتائج سامنے آنے پر سیاستدان بھی خوش ہیں۔