Monday, May 13, 2024

سیاسی رابطوں میں تیزی ، جام کمال چودھری برادران کے گھر پہنچ گئے

سیاسی رابطوں میں تیزی ، جام کمال چودھری برادران کے گھر پہنچ گئے
March 9, 2021

لاہور (92 نیوز) سیاسی رابطوں میں تیزی آ گئی۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال چودھری برادران کے گھر پہنچ گئے۔

وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کی چودھری برادران کے گھر آمد اور چودھری شجاعت حسین  اور چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کی۔ وزیر اعلی بلوچستان نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

اس موقع پرجام کمال نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین بڑے بھائی ہیں  جن کی رہنمائی میں سیاست سیکھی، وہ ملک کا اثاثہ ہیں۔ سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک میں سیاسی رواداری کی جتنی اس وقت ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے پاکستان کبڈی کے آئندہ میچز گوادر میں کروانے کی پیشکش کی جو چودھری شجاعت حسین نے قبول کر لی۔ جام کمال نے چودھری پرویز الہی دور کے اقدامات کی تعریف بھی کی۔

ملاقات کے موقع پرچودھری سالک حسین، چودھری  شافع حسین، جان جمالی اور سینیٹر منظور کاکڑ بھی موجود تھے۔