Wednesday, April 24, 2024

سیاسی دباﺅ ؟ وزیراعظم نے سات ماہ بعد کابینہ کا اجلاس بلا لیا

سیاسی دباﺅ ؟ وزیراعظم نے سات ماہ بعد کابینہ کا اجلاس بلا لیا
April 26, 2016
اسلام آباد (92نیوز) اپوزیشن نے دباو بڑھایا تو وزیراعظم کو عوام رابطہ مہم کے بعد وزراءکی یاد آہی گئی۔ وزیراعظم نے سات مہینے بعد کل کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔ دوسری جانب وزیر اعظم کی رابطہ مہم کے دورے موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کرنا پڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوا زشریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس ساڑھے 9 بجے وزیراعظم ہاوس میں ہوگا۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر کمیشن کے قیام کے ٹی او آرز پر مشاورت کی جائے گی۔ وزیراعظم کابینہ کو کمیشن کے قیام سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاناما لیکس کے معاملے پر اپوزیشن کے بڑھتے ہوئے دباو کو کم کرنے کیلئے بھی مشاورت کی جائے گی جبکہ عمران خان کے حکومت پر لگائے جانے والے الزامات اور یکم مئی کو جلسہ لاہور کے حوالے سے حکمت عملی وضع کی جائے گی۔ دوسری جانب وزیراعظم کی عوامی رابطہ مہم میں موسم آڑے آ گیا۔ موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم نوازشریف کے دورے ملتوی ہو گئے۔ وزیراعظم نوازشریف نے نیلم جہلم اور ڈنہ کے دورے پر جانا تھا تاہم موسم خراب ہونے کے باعث انہیں آدھے راستے سے ہی واپس آنا پڑا۔