Saturday, April 20, 2024

سیاسی حکمت عملی یا کوئی اور وجہ، نواز شریف نے دل کا حال بتا دیا

سیاسی حکمت عملی یا کوئی اور وجہ، نواز شریف نے دل کا حال بتا دیا
December 11, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) کرپشن مقدمات کے بھنور میں پھنسے سابق وزیراعظم نوازشریف نے دل کا حال بتا ہی دیا۔ صحافی کے سوال پر انتہائی جذباتی نظر آئے۔ سیاسی جلسوں میں کبھی مخالفین پر گرجنے برسنے والے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کرپشن مقدمات بننے کے بعد ایسی چپ سادھی کہ جیسے بولنا ہی بھول گئے ہوں لیکن آج احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافی نے سوال کر کے دل کا تار چھیڑ دیا۔ صحافی کے سوال پر نوازشریف کافی جذباتی نظر آئے، احساسات وجذبات الفاظ کا روپ دھار کر زبان پر آگئے اور بالآخر سکوت توڑ ڈالا۔ بولے اب مسکرانا کیسا؟ ہم تو کھل کر رو بھی نہیں سکتے۔ صحافی کے سوال نے گویا نوازشریف کو افسردہ کردیا جس پر انھوں نے کچھ نہ کہہ کر بھی دل کی بات کہہ ڈالی۔