Friday, March 29, 2024

سیاسی حریف کو ریسکیو کرنے فردوس عاشق اعوان بائیک لے کر چل نکلیں

سیاسی حریف کو ریسکیو کرنے فردوس عاشق اعوان بائیک لے کر چل نکلیں
January 1, 2021

لاہور (92 نیوز) فٹبال، کرکٹ، باکسنگ اور تائیکوانڈو ایکسپرٹ فردوس عاشق اعوان بائیک چلانے کی ماہر بھی نکلیں۔ ریسکیو اہلکاروں کی نہ صرف موٹر سائیکل چلائی بلکہ سیاسی حریف کو ریسکیو کرنے کا بھی کہہ دیا۔

کبھی وکٹیں اُڑاتی ہیں، کبھی فٹبالر بن جاتی ہیں، وہ جہاں بھی جاتی ہیں وہیں دھوم مچاتی ہیں۔

فردوس عاشق اعوان آج بھی فراٹے بھرتی ریسکیو بائیک پر بیٹھیں تو نہ صرف چلا کر دکھائی بلکہ سیاسی حریف کو ریسکیو کرنے کا بھی کہہ دیا۔

فردوس عاشق اعوان چند روز قبل اسی سیاسی حریف سے باکسنگ رنگ میں سامنے کیلئے بھی تیار تھیں۔

ایک ہی وار میں ٹائلز کو توڑنا ہو یا فٹبال کو ہوا میں اُچھالنا یا پھر وکٹیں اُڑانا سب اِن کے بائیں ہاتھ کی بات ہے۔