Friday, April 26, 2024

سیاسی جماعتیں ٹوئٹس اور ٹکرز کے ذریعے نہیں چلائی جا سکتیں، چودھری نثار

سیاسی جماعتیں ٹوئٹس اور ٹکرز کے ذریعے  نہیں چلائی جا سکتیں، چودھری نثار
December 22, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) نواز شریف کی طرف سے عدلیہ مخالف تحریک کے اعلان کے خلاف ن لیگ کے اندر سے ہی آوازیں اٹھنے لگیں۔ حکمران جماعت کے مرکزی رہنما ۔چودھری نثارنے کھل کر مخالفت کردی۔

نواز شریف کو تصادم کی پالیسی چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے چودھری نثار کا کہنا تھا کہ کوئی سیاسی کارکن عدلیہ مخالف تحریک کا حصہ بننے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

سابق وزیر داخلہ نے  نام لیے بغیر مریم نواز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ بولے سیاسی جماعتیں ٹوئٹس سے نہیں چلتیں۔ جس نے کبھی لوکل کونسل کا بھی الیکشن نہ لڑا ہو اس کو کیسے سیاستدان مان لیں۔

شہباز شریف کی آئندہ الیکشن میں بطور امیدوار وزیر اعظم نامزدگی کو سابق وزیر داخلہ نے بھر پور سراہتے ہوئے درست فیصلہ قرار دیا۔ ساتھ ہی پارٹی قیادت کوپیغام دے ڈالا کہ شہباز شریف کو ان کی سوچ اور صلاحیت کے مطابق کام کرنے دیا جائے۔

چودھری نثار کا کہنا تھاکہ غیر سیاسی لوگوں کے فیصلے مسلط ہونے سے سیاسی جماعتوں کی ساکھ بہتر نہیں ہو سکتی۔۔غیر ضروری تنازعات میں الجھنے سے گریز کرنا چاہیے،تمام توجہ سیاسی مخالفین پر مرکوز رکھی جائے۔