Wednesday, May 22, 2024

سیاسی جماعتیں مولانا کو ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھانا چاہتی ہیں ، فردوس عاشق

سیاسی جماعتیں مولانا کو ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھانا چاہتی ہیں ، فردوس عاشق
October 3, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق نے مولانا فضل الرحمان کو  تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ مولاناصاحب!دوسیاسی جماعتیں آپ کوذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھانا چاہتی ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاسی جماعتیں استعمال کر رہی ہیں ،  ان سیاسی جماعتوں کے عزائم کو بھانپیں، ایک سیاسی نبض شناس عوام کی نبض کو کیوں نہیں سمجھ پا رہا؟،باہمی نااتفاقی ثبوت ہے یہ مولانا کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں،دونوں جماعتیں مولانا کے ساتھ کھڑے ہونے کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتیں، آپس میں جو سچ نہیں بول سکتے وہ عوام کے ساتھ کیا سچ بولیں گے؟۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے سے ہی پذیرائی ملے گی،مولانا صاحب پروٹوکول اور مراعات کا قرض اتارنے کا وقت آگیا ہے،اپنے الفاظ کے تیروں کا رخ فسطائی مودی کی جانب موڑیں۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سیاسی منافقت کی مثال بن چکی ہے،ن لیگ اور پی پی  فضل الرحمان کے ساتھ مسلسل سیاست کر رہی ہیں، مدارس کے بچوں کو سیاسی مفادات کا ایندھن بنانا افسوسناک ہے۔