Friday, April 26, 2024

سیاسی جماعتیں 29 اگست تک اپنے گوشوارے جمع کرائیں، الیکشن کمیشن

سیاسی جماعتیں 29 اگست تک اپنے گوشوارے جمع کرائیں، الیکشن کمیشن
July 13, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے مالی سال دوہزار سترہ اور اٹھارہ کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر تے ہوئے کہا کہ جو سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہیں وہ انتیس اگست تک گوشواروں کی تفصیلات جمع کروائیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ایکٹ دوہزار سترہ کے سیکشن دو سو دس کے تحت سیاسی جماعتیں سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کروانے کی پابند ہیں۔ سیاسی جماعتیں سالانہ آمدن اور اخراجات کی تفصیلات گوشواروں میں جمع کروائیں۔ سیاسی جماعتیں اپنے گوشواروں میں فنڈر کے ذرائع بتانے کے پابند ہیں۔ سیاسی جماعتوں کو اپنے اثاثے اور واجبات بتانے ہوں گے۔ گوشواروں پر چارٹرڈ اکاوٹنٹ اور سیاسی جماعت کے سربراہ کے دستخط ضروری ہیں ۔ کوئی سیاسی جماعت الیکشن ایکٹ دوہزار سترہ کے تحت ممنوعہ ذرائع سے فنڈز نہیں لے سکتی۔ سیاسی جماعتیں فارم ڈی الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر اور چاروں صوبائی دفاتر سے لے سکتیں ہیں ۔ سیاسی جماعتوں کے بھیجے گئے گوشوارے ڈاک فیکس یا کورئیر کے ذریعے قابل قبول نہیں ہوں گے ۔