Thursday, March 28, 2024

سیاسی جماعتوں کے مالی معاملات کی پڑتال،گریڈ 21کا افسر الیکشن کمیشن کے سپرد

سیاسی جماعتوں کے مالی معاملات کی پڑتال،گریڈ 21کا افسر الیکشن کمیشن کے سپرد
December 11, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) سیاسی جماعتوں کے مالی معاملات کی چھان بین کیلئے الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس سیل کی تشکیل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ،  آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے گریڈ اکیس کے افسر کی  خدمات الیکشن کمیشن کے حوالے کردیں۔ الیکشن کمیشن نے ارشاد احمد کلیمی کو ڈی جی پولیٹکل فنانس سیل تعینات کرنے کیلئے وزیر اعظم کو سمری بھجوا دی، وزیر اعظم کو سمری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذریعے ارسال کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بنک کی جانب سے تاحال افسر کی نامزدگی نہیں ہوسکی۔ الیکشن کمیشن پولیٹکل فنانس سیل کے ذریعے تمام سیاسی جماعتوں،ارکان پارلیمنٹ کے مالی معاملات کی چھان بین کرے گا۔ سیاسی جماعتوں کی ملکی غیر ملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کی بھی تحقیقات ہوں گی۔