Friday, May 3, 2024

سیاسی جماعتوں کو اثاثوں کی تفصیلات 29اگست تک جمع کرانے کی مہلت

 سیاسی جماعتوں کو اثاثوں کی تفصیلات 29اگست تک جمع کرانے کی مہلت
July 6, 2015
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں سے مالی سال 2014 اور 2015 کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے 29 اگست کی ڈیڈلائن دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے مطابق پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2002 کے مطابق سیاسی جماعتیں ذراع آمدن ،اخراجات اورپارٹی  اثاثوں کی تفصیلات چارٹرڈ اکاونٹنٹ سے آڈٹ کرا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کو جمع کرائیں۔ اکاؤنٹ کی تفصیلات پر پارٹی سربراہ کے دستخط بھی لازمی قرار دیے گئے ہیں،اثاثہ جات کی تفصیلات کے لیے فارمز الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر اور چاروں صوبائی دفاتر سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ فارمز جمع کرانے کے لیے پارٹی سربراہ کی طرف سے نامزد عہدیدار ہی سیکرٹری الیکشن کمیشن کو تفصیلات جمع کرا سکتا ہےجبکہ بذریعہ کورئیر بھیجا جانے والا کوئی فارم قابل قبول نہیں ہو گا۔