Sunday, September 8, 2024

سیاسی بیانات کےجواب دینا آئی ایس پی آرکاکام نہیں،شرم تو عمران خان کو آنی چاہئے روز نئے الزام لگاتے ہیں : وزیرداخلہ چودھری نثار

سیاسی بیانات کےجواب دینا آئی ایس پی آرکاکام نہیں،شرم تو عمران خان کو آنی چاہئے روز نئے الزام لگاتے ہیں : وزیرداخلہ چودھری نثار
August 23, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کہتےہیں  سیاسی بیانات کے جواب دینا آئی ایس پی آر کا کام نہیں،فوج کی ترجمانی حکومت کرتی ہے، شرم تو عمران خان کو آنی چاہیئے جو روز نت نئے الزام لگاتے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی کی منشا کے خلاف جو ہوتا ہے یہ اسی کو تضحیک کا نشانہ بناتے ہیں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ اپنی سیکورٹی کے خود ذمہ دار تھے،کیس کی تفتیش اب بھی بلائنڈ ہے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ سابق سربراہ آئی ایس آئی ظہیر الاسلام اور دھرنے کے حوالے سے بیان بے بنیاد تھا،جنگ میں مصروف فوج کی ٹانگ کھینچنا درست نہیں،سیاسی بیان بازی کا جواب آئی ایس پی آر نہیں حکومت دے گی نئی ایگزٹ کنٹرول پالیسی میں زیادہ سے زیادہ 3 ہزار افراد کا نام رکھا جائے گا،پاسپورٹ کنٹرول لسٹ تو رہے گی البتہ بلیک لسٹ ختم کردی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کانام عدالت کے حکم کے مطابق ای سی ایل میں رہے گا۔