Saturday, April 20, 2024

سیاسی بہروپیوں کا جمہوری لبادہ اتر کر قوم کے سامنے آ رہا ہے ، شبلی فراز

سیاسی بہروپیوں کا جمہوری لبادہ اتر کر قوم کے سامنے آ رہا ہے ، شبلی فراز
November 12, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات شبلی فراز نے مریم نواز کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا سیاسی بہروپیوں کا جمہوری لبادہ اتر کر قوم کے سامنے آ رہا ہے۔ شبلی فراز نے ٹویٹ میں کہا کہ سیاسی بہروپیوں کا جمہوری لبادہ اتر کر قوم کے سامنے آ رہا ہے۔ آئے روز اپنے مؤقف سے پھرنے والے عوام کی رہنمائی کے لائق نہیں ہو سکتے۔ معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ مجرمہ مریم صفدر اسٹیبلشمنٹ  سے بات کرنے کو تیار، آپ لوگ سیاسی سانپ ہیں۔ اب آپ پاؤں پڑیں یا منتیں کریں اب آپ سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔ گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ قبل از وقت انتخابات کی خواہش رکھنے والے 2023 تک صبر کریں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ جمہوری اور منتخب حکومت کو ہٹانے کا کوئی آئینی راستہ نہیں۔ آپ کس طرح حکومت ہٹانے کی بات کر رہی ہیں۔ مشیر اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان بولیں کہ مریم نواز فوج سے نہیں عدالت میں جاکر بات چیت کریں ، وہاں اپنے کیسز کا سامنا کریں۔ وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ بیگم صفدر اعوان پے در پے سیاسی ناکامیوں کے بعد اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھی ہیں۔ انکا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دراصل ان کے "جھوٹ کو عزت دو" ہے۔