Tuesday, May 14, 2024

سیاسی بحران پر مختلف رہنماﺅں کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، کردار ادا کرنیکا مطالبہ

سیاسی بحران پر مختلف رہنماﺅں کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، کردار ادا کرنیکا مطالبہ
October 18, 2019
لاہور (92 نیوز) مختلف رہنماؤں نے مسلم لیگ ق کے صدراور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے ملاقاتیں کیں اور موجودہ سیاسی بحران کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ میاں ثاقب نثار، سابق وزیراعلیٰ میاں منظور احمد وٹو، سابق وفاقی وزیر فیصل صالح حیات، سابق ایم این اے احمد شجاع وٹو اور دیگر رہنماؤں نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری سالک حسین ایم این اے اور چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات کرنے والوں نے خواہش ظاہر کی کہ چودھری شجاعت حسین موجودہ سیاسی بحران کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ موجودہ بحران کو سنجیدگی سے لینا چاہئے اور افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ چودھری شجاعت حسین نے عیادت  کرنے اور صحت یابی کیلئے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔