Wednesday, May 1, 2024

سیاسی اختلافات ہوسکتے ہیں، پاکستان پر ہم ایک ہیں، شاہ محمود قریشی

سیاسی اختلافات ہوسکتے ہیں، پاکستان پر ہم ایک ہیں، شاہ محمود قریشی
July 30, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں سیاسی اختلافات ہوسکتے ہیں، پاکستان پر ہم ایک ہیں۔ ن لیگ، پی پی، جماعت اسلامی سمیت سب جماعتوں کا شکریہ، آج آپ نے بھارت کے عزائم کو خاک میں ملایا، پاکستان جلد گرے لسٹ سے نکلے گا۔ شاہ محمود قریشی نے سینٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پارلیمنٹ نے اپنی بالا دستی قائم کر دی ہے۔ سینٹ نے ایک بار پھر ثابت کردیا یہ بہت میچور اور سنجیدہ ایوان ہے، ثابت کردیا پاکستان کے مفادات کیلئے ذاتی اور جماعتی حدود کو پھلانگنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت چاہتا تھا کلبھوشن کو رہا کرائے اور بھارت منتقل کرائے، عالمی عدالت میں بھارت کو شکست ہوئی، عالمی عدالت میں ہمارے اوپر دو ذمہ داریاں عائد ہوئیں۔ پاکستان پر لازم تھا کہ ان پر عمل پیرا ہو، بھارت چاہتا تھا پاکستان ہچکچائے اور کوئی بہانہ دے کہ وہ دوبارہ عالمی عدالت میں جائیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے عالمی عدالت میں ایک ذمہ دار سٹیٹ کا کردار ادا کیا ہے، بھارت کو سبکی ہوئی وہ کیس بھارت کے جانا چاہتا تھا۔  پاکستان نے اسے ناکام بنایا ہم نے اپنے اقدامات سے بھارت کو موقع نہیں دیا۔ ہم نے کلبھوشن کو قونصلر رسائی دی۔ وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے کہا قانون سازی کے ذریعے ایف اے ٹی ایف کی ڈیڈ لائن پر پورا اترنے میں مدد ملے گی۔