Thursday, May 9, 2024

سیاسی اتحاد توڑنے سے کراچی کے مسائل حل نہیں ہونگے ، فردوس عاشق

سیاسی اتحاد توڑنے سے کراچی کے مسائل حل نہیں ہونگے ، فردوس عاشق
December 31, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ سیاسی اتحاد توڑنے سے کراچی کے مسائل حل  نہیں ہونگے ،   کراچی کے مسائل کرپشن لوٹ مار اور کمیشن اتحاد توڑنے پر حل ہونگے۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ   کراچی کا اصل مسئلہ ایک دہائی سے سندھ پر مسلط کرپٹ ٹولہ ہے،  جب تک کرپٹ ٹولہ رہے گا سندھ اور کراچی کی قسمت نہیں بدلے گی، ناکام سیاسی مخالفین چور دروازہ ڈھوننے اور نقب زنی کی کوشش میں ہیں۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1211890146595024896 انہوں نے کہا کہ  ان کی سیاہ حرکتوں کی وجہ  سے پاکستان کے عوام نے ان سے سیاسی اتحاد توڑا، عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا، اتحادیوں کے ساتھ مل کرمسائل حل کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے قوم کو جوڑ توڑ اور لین دین کی سیاست سے پاک کردیا۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ  بلاول کو ثابت کرنا ہے کہ وہ ذوالفقاربھٹو اوربے نظیر کی عوامی سیاست کے وارث ہیں۔