Wednesday, April 24, 2024

سیاستدانوں نے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا، قومی معاملات اتفاق رائے سے چلانا چاہتے ہیں: وزیراعظم نوازشریف کا آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب

سیاستدانوں نے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا، قومی معاملات اتفاق رائے سے چلانا چاہتے ہیں: وزیراعظم نوازشریف کا آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب
May 28, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری پر اسلام آباد میں ہونیوالی آل پارٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاستدانوں نے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے، سانحہ صفورا کے مجرموں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایشوز پر مل کر چلیں اور اتفاق رائے پیدا کریں، قومی معاملات اتفاق رائے سے چلانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے ملکی معاملات میں سب قیادتوں کے ساتھ مل کے چلا جائے، پارلیمنٹ کی مڈبھیڑ میں پہلے ہم سب شامل تھے لیکن ہم نے اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے۔ انہوں نے کہا ہم نے مل کے اٹھارویں ترمیم کو مل کے پاس کیا، ہماری حکومت کے بعد ایک صدر نے خوشدلی سے پہلے صدر کو رخصت کیا۔ انہوں نے کہا ہمارا سیاسی نظام پختہ ہورہاہے، اتفاق رائے سے 18ویں ترمیم کی منظوری بڑی کامیابی ہے، جمہوری طریقے سے انتقال اقتدار خوش آیند بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری طریقے سے انتقال اقتدار خوش آیند بات ہے، جمہوری رویہ ہماری سیاست کا نصب العین بن جانا چاہیے۔ انہوں نے سانحہ صفورا کے ملزمان کی گرفتاری پر وزیراعلیٰ سندھ کو مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے کہا پاک چائنا اکنامک کوریڈور کاکریڈٹ سب کو جاتاہے، پاک چائنا اکنامک کوریڈور ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، ہمیں یہ ملک اور اس کا مفاد عزیز ہے ،پاک چین اقتصادی راہداری پر کسی کو تحفظات ہیں تو بات ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سڑکوں پرمظاہرے نہیں کیے ،ترقیاتی کام کیے، چین پاکستان کا مخلص دوست ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں خالد مقبول، فاروق ستار،رشید گوڈیل، اسفند یار، افراسیاب خٹک، غلام احمدبلور بھی شریک ہوئے۔