Thursday, April 25, 2024

سیاستدانوں اور انکے رشتہ داروں کےبچوں کو سکالرشپ پر چین بھجوانے کی تیاریاں

سیاستدانوں اور انکے رشتہ داروں کےبچوں کو سکالرشپ پر چین بھجوانے کی تیاریاں
September 2, 2016
  کراچی(92نیوز)محکمہ تعلیم سندھ  نے میرٹ کی دھجیاں اُڑا دی ہیں سیاست دانوں اور وزرا کے رشتہ داروں کے بچوں کو چینی زبان سکھانے کے پروگرام  کے لیے  سکالر شپ پر چین بھجوانے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اکسٹھ طلبہ اور آٹھ طالبات کا انتخاب سیاسی بنیادوں پر کیا گیا ہے۔ ان منتخب بچوں میں زیادہ تعداد سیاستدانوں ،وزرا اور انکے رشتہ داروں کی ہے جو چینی سکالر شپ پر چینی زبان کا کورس کرنے چین جائیں گے ۔