Thursday, April 25, 2024

سیاستدان، بیوروکریٹ اور ٹیکنوکریٹ کرپشن کے حمام میں سب ننگے ہیں  

 سیاستدان، بیوروکریٹ اور ٹیکنوکریٹ کرپشن کے حمام میں سب ننگے ہیں  
July 8, 2015
اسلام آباد(92نیوز)میگا کرپشن اسکینڈلز میں  قومی خزانے کے کھربوں روپے لوٹے گئے ،کرپشن کی اس دوڑ میں بیوروکریٹس اور دیگر سرکاری افسر بھی پیچھے نہیں  جن پر اربوں روپے لوٹنے کے الزامات ہیں سابق چیئرمین این آئی سی ایل ایاز نیازی دو ارب روپے سے زائد کی کرپشن اسکینڈل میں ملوث ہیں،یونس حبیب پر حبیب بینک قرضہ کیس میں تین ارب سے زائد روپے کا کرپشن سکینڈل ہے۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب بنک قرضہ جات کیس میں سات متفرق پرایئویٹ کمپنیاں ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کے اسکینڈل میں ملوث ہیں،سیکرٹری اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن پر ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کرپشن کا اسکینڈل ہےایم سی بی کی نجکاری میں میاں منشا پر پر کرپشن کیس ہےپیپکو افسروں پر غیر قانونی طریقہ سے بجلی کی خریداری پر دو ارب کی کرپشن کا اسکینڈل ہے،شیخ افضل اور پنجاب بنک حکام ایک ارب سے زائد کے بنک فراڈ میں ملوث ہیں،مضاربہ کرپشن اسکینڈل میں مولوی ابراہیم سات ارب روپے سے زائد کی کرپشن میں ملوث ہیں،غلام رسول ایوبی مضاربہ اسکینڈل کا حجم تین ارب روپے ہے،اسی طرح سابق وی سی پنجاب یونیورسٹی عظمت حیات اراضی کی خرید و فروخت میں دس کروڑ کی کرپشن میں ملوث ہیں،ای جی ڈی سی ایمپلائز سوسائٹی  کی زمین کی خرید میں ساٹھ کروڑ سے زائد کی خورد برد کا کیس بھی موجود ہے،سابق سیکرٹری پوسٹل سروسز اکرام الحق کے خلاف زمین کی خریداری میں دس کروڑ کا اسکینڈل ہے،ڈیفنس ہاؤسنگ انتظامیہ کے خلاف لاکھوں کنال اراضی کی خرید و فروخت میں خر برد کا کیس ہے،وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکسز میں کئی افسر اراضی خریداری میں ڈیڑھ ارب کی کرپشن میں ملوث ہیں،سی ڈی اے پلاٹوں کی فروخت میں کئی افسر ساڑھے تین ارب سے زائد کرپشن میں ملوث ہیں،نیشنل پولیس فاؤنڈیشن اراضی اسکینڈل میں ادارے کی انتظامیہ ڈھائی ارب سے زائد کی کرپشن میں ملوث ہے۔ سابق افسر ریونیو ڈیپارٹمنٹ مصطفی جمال قاضی اور سابق سیکرٹری لینڈ یوٹیلایئزیشن شاہ زر شموں  پراراضی اسکینڈل میں پانچ ارب کی کرپشن کا الزام ہے سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی اراضی اسکینڈل میں تیس کروڑ روپے کی کرپشن کے ملزم ٹھہرے،سابق چیئرمین ریلوے بورڈ جنرل ر سعید ظفر اور دیگر پر پچاس ارب روپے کرپشن  کاالزام ہے،سابق چیئرمین نیشنل انشورنس کارپوریشن ایاز خان نیازی اور دیگرکے خلاف ڈھائی ارب روپے کی کرپشن  کااسکینڈل ہے،سابق چیئرمین ایف بی آر اظہر مجید اور دیگر پر ٹھیکوں میں خردبرد اور ایک کروڑ ڈالر کی کرپشن کا کیس ہے۔ خیبرپختونخوا کے سابق بیوروکریٹس نوید قادر اورمحمد جاوید ڈیڑھ ارب روپے، سابق چیئرمین اسٹیٹ لائف محمد ظہیر پربیس کروڑ روپے کا الزام ہے۔