Saturday, April 27, 2024

سیاست گالم گلوچ نہیں،عوامی خدمت کا نام ہے،خورشید شاہ

سیاست گالم گلوچ نہیں،عوامی خدمت کا نام ہے،خورشید شاہ
May 8, 2018
سوات ( 92 نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سوات میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست گالم گلوچ کا نہیں عوامی خدمت کا نام ہے ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ وفاقی  اور کے پی حکومت نے عوام کے حقوق چھینے ہیں ،دیئے نہیں، پشاور میں ایک ایک بیڈ پر تین،تین مریض لیٹے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر  نے مزید کہا کہمخالفین سندھ میں آکر دیکھیں،صحت اور تعلیم کی سہولیات کیا ہوتی ہیں۔