Thursday, May 9, 2024

سیاست کے ساتھ پاک فوج کا کوئی تعلق نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار

سیاست کے ساتھ پاک فوج کا کوئی تعلق نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار
February 8, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا، سیاست کے ساتھ پاک فوج کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا کوئی بیک ڈور رابطے اور چینلز اس چیز کے لیے استعمال نہیں کیے جا رہے۔ کہا کہ ایک بار پھر کہتا ہوں فوج کو سیاست میں مت گھسیٹا جائے۔ بغیر تحقیق اس بارے میں بات کرنا کسی کو زیب نہیں دیتا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق اس قسم کی قیاس آرائیوں کو بند ہونا چاہئے۔ ثبوت ہیں تو دکھا دیں کون کس کو کال کررہا ہے، کون کس سے بات کررہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا، بھارت بہت حد تک بے نقاب ہو گیا ہے، وزیر خارجہ کے ساتھ پریس کانفرنس میں ڈوزیئر پوری دنیا کے سامنے رکھا۔ ہم کافی عرصے سے کہہ رہے تھے خطے میں بھارت کا منفی کردار ہے۔

ترجمان کے مطابق سب کو معلوم ہیں کورونا سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے، یہ پاکستان کیلئے اکنامک اور سکیورٹی رسک بن چکا تھا، کورونا وباء سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے۔ پوری مہم کے اصل ہیروز قوم کے ڈاکٹرز، ہیلتھ کیئر ورکرز ہیں، جنہوں نے ایثار اور قربانی سے وباء کا مقابلہ کرنے کیلئے قوم کی مدد کی۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا، چینی حکومت نے مسلح افواج کو ویکیسن کا ڈونیشن دیا ہے، تمام ویکسین ڈونیشن حکومت کی نیشنل ویکسی نیشن ڈرائیو میں دے دی ہے۔ پی ایل اے نے بھی پاک فوج کو کورونا ویکسین کا عطیہ دیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا، علی سدپارہ قوم کے ہیرو اور اثاثہ ہیں، علی سدپارہ 72 گھنٹے سے لاپتہ ہیں، تہہ دل سے دُعا ہے وہ خیریت سے ہوں۔ پاک فوج سرچ اینڈ ریسکیو کی کوششوں میں کسی قسم کی کمی نہیں آنے دے رہی۔ آج تیسرے دن بھی سرچ اینڈ ریسکیو مشن بھیجا گیا ہے۔ بہت کوشش کی جارہی ہے کسی طرح علی سدپارہ تک پہنچا جا سکے۔ یہ بہت چیلنجنگ مشن ہے۔ ہیلی کاپٹر کی حد سے بھی زیادہ آگے جا کر کوششیں کی جا رہی ہیں۔