Friday, April 19, 2024

سیاست میں کوئی چیز آخری نہیں ہوتی، پرویز الہٰی

سیاست میں کوئی چیز آخری نہیں ہوتی، پرویز الہٰی
December 19, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کہتے ہیں سیاست میں کوئی چیز آخری نہیں ہوتی لیکن سیاست میں بے وقت اور بے موقع فیصلے نقصان کا باعث بنتے ہیں۔

مسلم لیگ ق کے قافلے میں مزید ہم راہی ملنے لگے، سرگودھا سے پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری چودھری وارث ندیم وڑائچ ، ن لیگ کے چیئرمین چودھری آصف رانجھا اور محمد باطن رانجھا نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پر چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا حکومت کے اتحادی ہیں آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے۔ سیاست میں جو عوامی حقوق کا خیال نہیں رکھتے انہیں عوام کا ترجمان بننے کا بھی کوئی حق نہیں۔

چودھری پرویز الہی کا مزید کہنا تھا لیڈر کو پتہ ہوتا ہے کون سا کام کس سے اور کب لینا ہے۔ بطور وزیراعلیٰ پنجاب جو ٹیم بنائی تھی اس کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔

چودھری پرویز الہی نے ہدایت کی کہ الیکشن مہم کے دوران ہمارے دور حکومت کے کام لوگوں کو یاد کروائیں۔