Friday, April 19, 2024

سیاست میں نہیں آ رہی، قوم کی بھابھی اور بہن ہونا بڑا اعزاز ہے: ریہام خان

سیاست میں نہیں آ رہی، قوم کی بھابھی اور بہن ہونا بڑا اعزاز ہے: ریہام خان
April 19, 2015
کراچی(ویب 92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریہام خان نے سیاست میں آنے کا خیال مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کی بھابھی اور بہن ہونا خاتون اول ہونے سے بڑا اعزاز ہے۔ کراچی میں نائنٹی ٹو نیوز سے بات کرتے ہوئےریہام خان کا کہنا تھا کہ میرا کام صرف اتنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ رہوں اور جہاں بھی وہ جائیں میں ان کی حمایت کروں ،ریہام خان نے دوبارہ شعبہ صحافت میں آنے کا بھی اشارہ دےدیاہے۔ ریہام خان نے عمران خان کو بڑا لیڈر قرار دیا۔ ریہام خان نے کہا کہ پاکستان میں ایک ہی لیڈر ہے جو حق کیلئے آواز اٹھاتا ہے اور وہ ہیں عمران خان۔ ریہام خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کراچی سے وزیرستان تک عوام کی آواز ہیں۔