Sunday, September 8, 2024

سیاست میں فرنٹ فٹ پرکھیلنے کا ارادہ ہے : ریہام خان

سیاست میں فرنٹ فٹ پرکھیلنے کا ارادہ ہے : ریہام خان
August 8, 2015
ہری پور(92نیوز)ریہام خان کہتی ہیں سیاست میں فرنٹ فٹ پرکھیلنے کا ارادہ ہے، عورتوں کوبھی اس میدان میں آنا چاہیے۔عمران خان کوفضل الرحمن کی درخواست پراسمبلی جانے کامشورہ نہیں دوں گی۔ تفصیلات کے مطابق ہری پور میں ہونیوالے ضمنی انتخابات کے لیے جلسوں میں  ریہام خان اپنا زور خطابت دکھا رہی ہیں اور اپنی تقاریر میں اردو کے ساتھ ساتھ مقامی زبانوں  ہندکو اور پشتو کا تڑکا بھی لگا رہی ہیں کہتی ہیں سیات میں فرنٹ فٹ پر کھیلوں گی ۔ عمران کی طرح بھابھی ریہام کا مخاطب بھی نوجوان طبقہ ہے  اپنی تقریر میں وہ کہتی رہیں کہ  پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ساتھ ہے اور تحریک انصاف کو یہ اعزازحاصل ہے کہ اس کے پاس خان ہے اور  نوجوان ہے،کہتی ہیں سیاستدان ایک بھابھی سے گبھرا گئے ہیں۔ ریہام خان نے کہا ہے کہ اگر عمران خان نے عوام کے مسائل حل نہ کیے کہ اس کے اپنے گھر میں مسئلے ہوجائیں گے اور اگر اس نے اپنی بیوی کی بات نہ سنی توکہاں جائیں گے۔