Friday, March 29, 2024

سیاست میں جدت، بلاول بھٹو کا ہالو گرام ٹیکنالوجی سے بیک وقت مختلف شہروں میں خطاب

سیاست میں جدت، بلاول بھٹو کا ہالو گرام ٹیکنالوجی سے بیک وقت مختلف شہروں میں خطاب
November 21, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) سیاست میں جدت بھی متعارف کی جانے لگی ۔ بلاول بھٹو نے ہالو گرام ٹیکنالوجی کے ذریعے مختلف شہروں میں بیک وقت خطاب کیا۔
اپنے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے مخالفین پرکھل کر تنقید کی ۔ پی پی چیئرمین بولے خیبر پختونخوا میں تبدیلی کے دعوے جھوٹ ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت چار سال میں ایک بھی نیا کالج نہیں بناسکی ۔ زیادتی کی شکار لڑکی کو انصاف بھی نہیں دلوا سکی ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں سے 5دسمبر کو اسلام آباد میں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کی بھی ہدایت کی ۔