Monday, May 13, 2024

سیاست میں بات چیت کے دروازے بند نہیں ہوتے، شیخ رشید

سیاست میں بات چیت کے دروازے بند نہیں ہوتے، شیخ رشید
January 1, 2021

پشاور (92 نیوز) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ اچھا سیاستدان بات چیت کے دروازے کبھی بند نہیں کرتا، آج ہو یا کل ہو، آخر بات چیت ہی ہوگی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن پی ڈی ایم کو بند گلی میں لے جا رہے ہیں، عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو واپس لانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، 16 فروری کو نوازشریف کے پاسپورٹ کی تجدید کی بجائے تنسیخ کی جائیگی۔ ہندوستان 15 سال سے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ کر رہا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ میری اطلاع کے مطابق جنرل مشرف زیادہ بیمار ہیں۔ مفتی کفایت کا کیس خیبرپختونخوا حکومت کو بھیج دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اچھی بات ہے کہ پیپلزپارٹی نے سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ملک میں کسی قسم کا بحران نہیں ہوگا۔ وفا کریں گے تو وفا کریں گے۔