Friday, April 19, 2024

سیاست دانوں کی انتقامی کارروائیوں کا فائدہ آمروں نے اٹھایا، خواجہ آصف

سیاست دانوں کی انتقامی کارروائیوں کا فائدہ آمروں نے اٹھایا، خواجہ آصف
October 17, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے ساتھ جو سلوک ہوا اسے پروان نہ چڑھائیں۔ شہبازشریف کا احتساب شروع ہوا تو خواجہ آصف کو ماضی کی غلطیوں یاد آگئیں، قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوے کی دہائی میں ہونے والی ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی لڑائی سے جمہوریت اور آئین کی موت ہوئی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے حکومت کو بھی غلطیوں کا احساس دلاتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے ساتھ ہونے والے سلوک کو پروان نہ چڑھایا جائے۔ رہنما مسلم لیگ ن نے حکومت کی اصلاح کے ساتھ ساتھ تنقید کے نشتر بھی چلائے، کہا کہ پی ٹی آئی جس آئی ایم ایف کو گالیاں دیتی تھی، اسی کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہوگئی۔ رہنما ن لیگ نے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کےساتھ ساتھ نیب قوانین پر نظرثانی کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔