Friday, May 17, 2024

سیاست اور جرم کو الگ رکھنا ہوگا، شبلی فراز

سیاست اور جرم کو الگ رکھنا ہوگا، شبلی فراز
November 1, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کہتے ہیں کہ ‏سیاست اور جرم کو الگ رکھنا ہوگا۔ https://twitter.com/shiblifaraz/status/1322778372724957184?s=20 وفاقی وزیر شبلی فراز کا ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے سیاست اور پاکستان کے قومی مفاد میں سرخ لکیر کو ماننا ہوگا۔ نوازشریف کے مفادات اور قومی مفادات میں فرق قوم سمجھتی ہے۔ نوازشریف کے حواریوں کو بھی یہ ماننا پڑے گا۔ معاون خصوصی شہباز گل بولے نوازشریف جمہوریت کے"ج" اور نظریاتی کے"ن"سے بھی ناواقف ہیں، جب مال بنانے کا موقع نہ ملے تو وہ ملک کو بھی بیچنے سے دریغ نہیں کریں گے۔