Monday, September 16, 2024

سیارہ زمین کب ٹھنڈا ہونا شروع ہوا ؟ جرمن سائنسدانوں کی ٹیم نے پتا لگا لیا

سیارہ زمین کب ٹھنڈا ہونا شروع ہوا ؟ جرمن سائنسدانوں کی ٹیم نے پتا لگا لیا
April 11, 2016
برلن (ویب ڈیسک) سائنسی جریدہ ”نیچر“ میں شائع ہونیوالی نئی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ چند لاکھ سال پہلے درجن کے قریب ستاروں کے پھٹنے سے توانائی کی بے پناہ لہروں نے سیارہ زمین پر یلغار کر دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق سائنسدانوں کو سمندر کے فرش سے لوہے کی تابکار آئسوٹوپ شکل ”آئرن 60“ ملی ہے جس کے بارے میں مضبوط شواہد موجود ہیں کہ اس کا تعلق سپر نووا کے پھٹنے سے پیدا ہونے والے مواد سے ہے۔ اس تابکار مادے کی بوچھاڑ کے نتیجے میں زمینی مخلوقات کے معدومی کے شواہد نہیں مل سکے ہیں تاہم ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ ان تابکار شعاعوں نے زمین کی آب و ہوا کو متاثر کیا ہو گا۔ جرمن طبیعات دان ڈیئٹر برائٹشورٹ اور ان کی ٹیم نے نظامِ شمسی کے گرد 600 نوری سال پر محیط گرم گیس کا ایک بلبلہ دریافت کیا ہے۔ ماہرین نے معلوم کیا ہے کہ یہ ایک درجن کے قریب ستاروں کے پھٹنے سے وجود میں آیا ہے۔ مذکورہ ٹیم نے اس بات کا حساب لگایا ہے کہ ان پھٹنے والے ستاروں نے کس قدر آئرن 60 خلا میں خارج کیا ہو گا اور نظامِ شمسی کی کہکشاں کے گرد گردش کے دوران اس کا کتنا حصہ زمین تک پہنچا ہو گا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان دھماکوں کے نتیجے میں زمین ٹھنڈی ہونا شروع ہوئی اور پلائیوسین سے پلاسٹوسین دور میں داخل ہوئی۔