Thursday, May 2, 2024

سیاحوں کی جنت ، شوگران قدرتی حسن سے مالا مال

سیاحوں کی جنت ، شوگران قدرتی حسن سے مالا مال
September 16, 2018
شوگران ( 92 نیوز) سیاحوں کی جنت شوگران کے حسین نظارے دیکھنے پاکستان سمیت دنیا بھر سے سیاح کھنچے چلے آ تے ہیں ۔ پاکستان  کے شمالی  علاقے جنت نظیر وادیوں پر مشتمل ہیں یہاں ، بلند و بالا  پہاڑ،آبشاریں  اور چشمے موجود ہیں ۔ انہیں دلکش نظاروں سے گھری  وادی شوگران بھی ہے ، جس کے حسین نظارے  ایسے کہ دیکھنےوالے قدرت کی شاہکاریوں میں کھو جائیں ۔ حسین مناظر اور  خوبصورتی کے باعث  ملک  اور دنیا بھر سے  سیاح  شوگران کا رخ کرتے ہیں ،تاہم سیر کو آنےوالوں  نے حسین وادی  کا حسن مزید بڑھانے کیلئے  خصوصی توجہ دینے پر زور دیا ہے۔ سیاحوں کا کہنا ہے سڑک اور دیگر اہم مسائل حل ہوجائیں تووادی میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔