Wednesday, May 8, 2024

سیاحوں کی بڑی تعداد نے سیاحتی مقامات کاغان،ناران کا رخ کرلیا

سیاحوں کی بڑی تعداد نے سیاحتی مقامات کاغان،ناران کا رخ کرلیا
August 26, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) سیاحوں کی بڑی تعداد نے سیاحتی مقامات کاغان اور ناران کا رخ کر لیا ہے، سیاح جہاں خوبصورت قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں وہاں وہ ایڈونچراسپورٹس سے بھی محظوظ ہو رہے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات سیاحوں سے کھچا کھچ بھر گئے، وادی کاغان میں سیاح جہاں حسین قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں وہیں ناران میں زپ لائن جیسے کھیل کے مزے بھی لے رہے ہیں، سیاحتی مقامات پر تفریح کے ایسے مواقع میسر ہوں سیر کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔

ناران میں دریاء کنہار میں سیاح ریور رافٹنگ کر کے تفریحی لمحات کو یادگار بنا رہے ہیں، ریور رافٹنگ ایک مہم جو کھیل ہونے کے باوجود خواتین اور بچے خوب انجوائے کرتے ہیں۔

سیاحتی مقامات پر انڈونچر اسپورٹس میں سیاحوں کی دلچسی بڑھنے لگی ہے۔ وادی ناران کے خوبصورت مقامات سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ سیاح انڈونچر اسپورٹس کو بھی انجوائے کر رہے ہیں۔