Friday, April 26, 2024

سیاحوں کی بڑی تعداد نے سوات کا رخ کر لیا

سیاحوں کی بڑی تعداد نے سوات کا رخ کر لیا
July 26, 2021

سوات (92 نیوز) سیاحوں کی بڑی تعداد نے سوات کا رخ کر لیا، مقامی افراد کا بھی جم غفیر پارکس اور دیگر تفریحی مقامات پر موجود ہے۔

عید کے بعد بھی سوات میں موج مستی جاری ہے، سیاحوں کے ساتھ ساتھ مقامی افراد نے بھی پارکس اور دیگر تفریح مقامات کا رخ کرلیا ہے، کوئی دریا کے پانی سے لطف اندوز ہو رہا ہے تو کوئی دریا کنارے کھانوں کا لطف اٹھا رہا ہے۔

مینگورہ شہر کے علاوہ مالم جبہ، کالام اور دیگر علاقوں میں بھی سیاح پہنچ گئے ہیں جو دلفریب نظاروں اور خوشگوار موسم سے محظوظ ہو رہے ہیں۔

سوات کی سڑکوں پر گاڑیوں کا رش بھی بدستور برقرار ہے، شہریوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لئے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑ رہا ہے۔

سوات کی سڑکوں پر اس وقت تل دھرنے کی جگہ موجود نہیں، ٹریفک بند ہوتے ہی نوجوان گاڑیوں سے اتر کر سیلفیاں بنا کر سوات کے موسم کو انجوائے کر رہے ہیں، رپورٹ کر رہے ہیں۔