Thursday, April 25, 2024

سیاحوں سے بدسلوکیاں !!! روس نے بھارت کو سیاحت کیلئے غیرمحفوظ ملک قرار دیدیا

سیاحوں سے بدسلوکیاں !!! روس نے بھارت کو سیاحت کیلئے غیرمحفوظ ملک قرار دیدیا
November 29, 2015
ماسکو (ویب ڈیسک) انتہا پسندی، عدم برداشت اور سیاحوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات نے بھارت کی سیاحتی صنعت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ روس نے بھار ت کو سیاحت کےلیے غیرمحفوظ مقام قراردے دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے سب سے اہم سیاحتی مقام گوا میں روسی انفارمیشن سینٹر نے اپنے شہریوں کو سفری ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں گوا کو رہنے اور سیاحت کے لیے غیرمحفوظ مقام قرار دے کر یہاں کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ روسی حکومت نے بھارت کو محفوظ سیاحتی مقامات کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ روسی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بھارت کے سیاحتی سفر سے گریز کریں۔ مودی سرکار کی انتہاپسندانہ سوچ اور پالیسیوں نے ایک جانب بھارت کو پوری دنیا میں بدنام کرنے کا باعث بن رہی ہے تو دوسری جانب اسے اب سیاحتی انڈسٹری کے لالے بھی پڑ گئے ہیں۔