Friday, April 26, 2024

سیاحتی مقامات کھلنے کے بعد سیاحوں کے پہاڑی علاقوں میں ڈیرے

سیاحتی مقامات کھلنے کے بعد سیاحوں کے پہاڑی علاقوں میں ڈیرے
August 16, 2020
 سوات (92 نیوز) سیاحتی مقامات کھلنے کے بعد سیاحوں نے پہاڑی علاقوں میں ڈیرے ڈال لیئے۔ سیاح قدرتی حسن سے مالا مال سوات کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز اور کشتی رانی سے بھی محظوظ ہونے لگے۔ ملکہ کوہسار مری میں بھی سیاحوں کی بڑی تعداد امڈ آئی۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ادھر پنجاب حکومت نے سیاحوں کے لیے کورونا ایس او پیز جاری کر دئیے۔ تمام سیاحتی مقامات میں داخلے کے لیے ماسک لازمی قرار دیا گیا۔ انٹری پوائنٹس پر سیاحوں کو ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر مہیا کیا جائے گا۔ داخلی راستوں پر کم سے کم 1 میٹر فاصلہ رکھا جائے گا۔ داخلی راستے پر سیاحوں کا ٹمریچر چیک کرنے کا مناسب انتظام کیا جائے گا۔ داخلی ٹیکٹنگ بوتھ پر آنے والی فیملی میں مناسب فاصلہ رکھا جائے گا۔ تمام پبلک پارکس اور سیاحتی مقامات کا عملہ صحت مند ہونا چاہیے۔ پکنک سپاٹس کینٹین اور ہوٹلز کا عملہ بھی صحت مند ہونا چاہیے۔ سیاحتی مقامات کی ہوٹلنگ میں ڈسپوزیبل کراکری کا استعمال ہو گا۔ تمام واش رومز میں میڈیکیٹیڈ صابن ہونا چاہیے۔ پتریاٹہ چئیر لفٹ ٹکٹس مختلف مقامات سے حاصل کیے جاسکیں گے۔ چئیر لفٹ میں بیٹھنے والے بزرگ سیاح سے اگلی سیٹ خالی رہے گی۔