Sunday, May 12, 2024

سیاحتی مقامات پر پھسلن  ، سیاح احتیاطی تدابیر اختیار کریں

سیاحتی مقامات پر پھسلن  ، سیاح احتیاطی تدابیر اختیار کریں
January 8, 2020
سوات ( 92 نیوز) سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں کھائی سے جیپ نکالنے کے لئے آئی ریسکیو کی کرین خود کھائی میں گر گئی۔ لیکن اگر آپ برفباری کے دوران سیر کیلئے جا رہے ہیں تو  احتیاطی تدابیر کو ذہین میں رکھیں ۔ سوات کے سیاحتی  مقام مالم جبہ میں کئی روز کی برفباری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے علاقے کا رخ  کیا تاہم برف پر پھسلن کے باعث کئی گاڑیاں حادثوں کا شکار ہو جاتی ہیں۔ اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا مالم جبہ میں جہاں ایک گاڑی  کو حادثہ پیش آیا تو ریسکیو کی کرین منگوائی گئی مگر بدقسمتی سے آنے والے کرین بھی حادثے کا شکار ہو گئی تاہم کرین ڈرائیور حادثے میں محفوظ رہا۔ اگر آپ برفباری کے سیزن میں شمالی علاقوں کا رخ کر رہے ہیں تو کچھ احتیاطی  تدابیر کو ذہین میں رکھیں اور ان پر عمل کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔ برف پر گاڑی چلانے کا  ایک طریقہ یہ ہے کہ  ٹائروں پرچین چڑھا دی جائے جس سے برف پر گاڑی کی پھسلن  کو کم کیا جا سکتا ہے ۔ برف باری کے دوران  سنو ساکس استعمال بہت کار آمد ہے جو ایک قسم کا ٹائر کور ہوتا ہے جسے ٹائر پر چڑھا دینے سے ٹائر کی برف پر گرفت مضبوط ہو جاتی ہے۔ گاڑی میں سنو ٹائرز یا ونٹر ٹائرز کا استعمال کیا جانا چاہیے ، سنو ٹائرز خصوصی طور پر برف پر چلنے کے لیے ڈیزائن کیے جاتے ہیں جس سے گاڑی کی ٹریکشن بہتر رہتی ہے۔ گاڑی کے ٹائروں میں ہوا کم رکھیں اور  پہلے اورچھوٹے گیئر میں چلائیں ، گاڑی کو ریس آہستہ دیں اور اچانک بریک لگانے سے گریز کریں۔ سیاح اپنی گاڑیوں میں پٹرول اور گیس کی مناسب مقدار رکھیں تاکہ ٹریفک جام کی صورت میں پریشانی سے بچا جا سکے ۔