Thursday, April 25, 2024

سیاح باپ بیٹی دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق

سیاح باپ بیٹی دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق
July 16, 2019
سوات ( 92 نیوز) دریائے سوات میں سیاح باپ بیٹی ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ،  لاشوں کو دریا سے نکال لیا گیا۔ سوات کے علاقے  بحرین میں کراچی سے آئے سیاح باپ بیٹی دریائے سوات میں  ڈوب کرجاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق دریا کے کنارے  17 سالہ لڑکی کھڑی تھی کہ پاؤں پھسلنے  سے دریائے سوات میں جا گری۔ والد نے بیٹی کو بچانے کے لئے دریا میں چھلانگ لگائی لیکن دونوں ہی دریا کی موجوں کی نذر ہو گئے،مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو دریا سے نکال لیا۔