Saturday, April 27, 2024

سی ڈی اے نے وفاقی دارالحکومت میں شمشان مرکز کی چار دیواری کی تعمیر کی اجازت دیدی

سی ڈی اے نے وفاقی دارالحکومت میں شمشان مرکز کی چار دیواری کی تعمیر کی اجازت دیدی
December 22, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) سی ڈی اے نے وفاقی دارالحکومت میں شمشان مرکز کی چار دیواری کی تعمیر کی اجازت دے دی، رواں سال جولائی میں مختلف گروپس کی جانب سے شدید رد عمل کے بعد شمشان مرکز کی تعمیر روک دی گئی تھی۔

سی ڈی اے نے ہندو برادری کو مجوزہ جگہ کے چاروں طرف دیوار بلند کرنے کی اجازت دےدی، چار دیواری کے لیے باقاعدہ این او سی جاری کیا گیا ہے، این او سی کے مطابق سی ڈی اے بلڈنگ بائی لاز 2020 کی شق 4.1.1 کے مطابق اجازت دی گئی ہے، باؤنڈری وال کی اونچائی سات فٹ سے زیادہ نہیں ہوگی اور دیوار کی لمبائی تین فٹ سے کم نہیں ہوگی۔

سی ڈی اے ذرائع کہتے ہیں اب تک مندر اور کمیونٹی سنٹر کی عمارت کی تعمیر کے نقشے موصول نہیں ہوئے ہیں، ابھی این او سی صرف شمشان مرکز کے چاروں طرف باؤنڈری وال کی تعمیر کے لئے ہے۔