Thursday, March 28, 2024

سی ڈی اے نے میلوڈی مارکیٹ میں غیرقانونی تعمیرات کو گرادیا

سی ڈی اے نے میلوڈی مارکیٹ میں غیرقانونی تعمیرات کو گرادیا
July 20, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، سی ڈی اے  نے میلوڈی مارکیٹ میں غیرقانونی تعمیرات کو گرادیا ، سپریم کورٹ میں رپورٹ بھی جمع کرادی۔ بتایا کہ ستمبر 2018 سے ابتک 11 ہزار 783 آپریشن کیے گئے، گرین بیلڈ پر قائم پولیس چوکیوں کوہٹانے کیلئے سیکرٹری داخلہ سے بھی رابطہ کرلیا۔ اسلام آباد کو تجاوزات سے پاک کرنے کا مشن لئے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، اسلام آباد کیپٹل ٹیرٹری اور میونسپل کارپوریشن اسلام آباد ایکشن میں آگئے ۔  بنی گالہ کے بعد میلوڈی مارکیٹ کا رخ کیا اور مشترکہ آپریشن میں غیرقانونی تعمیرات و تجاوزات کو مسمار کردیا۔ اسلام آباد انتظامیہ نے سپریم کورٹ میں رپورٹ بھی جمع کرادی جس میں  بتایا تینوں اداروں نے مشترکہ طور پر ستمبر 2018 سے اب تک گیارہ ہزار  783 آپریشن کیے  اور تمام مراکز اورمارکیٹوں کو کلیئر کرالیا گیا  جبکہ سیکٹرآئی 12 میں قائم ڈمپنگ سائیٹ بھی ختم کردی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرین بلٹس پر قائم 102 کھوکھے، ڈھابے ، ہوٹل سمیت دیگرتجاوزات ختم کردی گئیں ہیں ، شاہراہوں اورعمارتوں پرقائم بڑے سائزکے بل بورڈز بھی ہٹا دئیے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد کی گرین بیلٹس پر قائم پولیس چیک پوسٹس کو ختم کرنے کیلئے سیکرٹری داخلہ سے بھی رابطہ کیا گیاہے ۔