Saturday, May 11, 2024

سی ڈی اے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ایاز ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے

سی ڈی اے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ایاز ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے
November 16, 2018
ڈیرہ اسماعیل خان (92 نیوز) سی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے اغواء کی خبروں کا ڈراپ سین ہو گیا۔ سی ڈی اے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ایاز ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے۔ محمد ایاز خان کی گمشدگی کا مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔ سی ڈی اے افسر کی گمشدگی پر ان کے برادر نسبتی حسن کی جانب سے تھانہ آبپارہ میں درخواست دی گئی۔ درخواست کے متن میں کہا گیا ہے ایاز خان گھر سے سی ڈی اے دفتر جی 6 گئے ۔ رات 8 بجے تک اپنی اہلیہ سے رابطے میں تھے اور جلد گھر آنے کا بتایا۔ درخواست کے مطابق رات 8 بجے کے بعد ایاز خان کے دونوں موبائل نمبر اچانک بند ہو گئے۔