Thursday, March 28, 2024

سی پیک کے مرکز گوادر پورٹ کو چاہ بہار بندر گاہ سےخطرہ نہیں

سی پیک کے مرکز گوادر پورٹ کو چاہ بہار بندر گاہ سےخطرہ نہیں
April 17, 2018
گوادر (92 نیوز) سی پیک کے مرکز گوادر پورٹ کو چاہ بہار بندرگاہ سے خطرہ ہے نہ ہی بھارت ٹرانس شپمنٹ پورٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ قدرتی حالات ہوں یا خطے کے معروضی اور تجارتی و ساحلی امور، شکست بھارت کا مقدر ہو گی ۔ میری ٹائم افئیرز کے ماہرین اور خطے کی جیو پولیٹیکل حالات سے واقف افراد کہتے ہیں کہ ایران پاکستان ہمسایہ، مستقبل دونوں کا ہے، اندرونی اور مالی مسائل سے درچار بھارت جلد چاہ بہار سے نکل جائے گا۔ بھارت کی کسی پورٹ کو دنیا میں آج تک ٹرانسشمپنٹ کا حب نہیں بنایا جا سکا، خطے میں بدلتے حالات کہہ رہے ہیں کہ سمندر اور تجارت پر حکمرانی پاکستان کی ہو گی۔ پاکستان کے ایمرجنگ کردار کو روکنے کا خواب دیکھنے والا بھارت ایران پاکستان تعلقات خراب کرنا چاہتا ہے۔ گوادر ڈیپ سی پورٹ اٹھارہ میٹر گہری اورصرف ایک فیصد استعمال ہوئی ہے ۔ سو فیصد آپریشنل ہونے پر بحری تجارت کا سب سے بڑا حب گوادر پورٹ ہی ہو گی ۔